کراچی :(دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق 13مارچ کو سندھ اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوگا ، اجلاس میں متنازعہ کینالز منصوبےپر قرارداد منظور کرائی جائےگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت ،پیپلزپارٹی متنازعہ کینالز کےخلاف اپنے مستقل موقف کا اعادہ کرے گی، دریائےسندھ پر متنازعہ کینالز کےخلاف سندھ حکومت اپنی آئینی انتظامی و سیاسی کوششوں سےایوان کو آگاہ کرےگی۔