موجودہ حالات میں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس بلا کر سب جماعتوں کوبٹھانا چاہیے: احمد اویس

Published On 10 March,2025 09:14 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)رہنما تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس بلا کر سب جماعتوں کوبٹھانا چاہیے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی،( ن) لیگ کا اپوزیشن کے دوران پارلیمنٹ کا ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدرعارف علوی نے بھی مشرف کےخطاب کےدوران احتجاج کیا تھا ، یہ درست ہےماضی میں ہم بھی پارلیمنٹ میں ایسا کرتے رہے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا کہ موجودہ حالات میں ایک راؤنڈ ٹیبل ہونی چاہیے، راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں سب جماعتوں کوبٹھانا چاہیے، تحریک انصاف دورمیں معاشی حالات بہترتھے۔

ایک اور سوال کے جواب میں احمد اویس نے کہا کہ بھٹونےمارشل لا کا ساتھ دیا تھا، کوئی شک نہیں ملک میں پانی کا مسئلہ بڑا مسئلہ بن گیا ہے، سندھ میں بارشیں کم ہوئی ہیں،وہاں بھی پانی بہت چوری ہوتا ہے۔