لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
ایجنڈا کے مطابق پنجاب اسمبلی سے کمیٹیوں کے تجویز کردہ 6 بل منظور کروائے جائیں گے، کمیٹیوں کے تجویز کردہ 6 بل وقت کم ہونے کے باعث ملتوی کئے گئے تھے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانہ سے شروع ہو گا، محکمہ سپیشل ایجوکیشن اور محکمہ کوآپریٹو پوچھے گئے سوالات کے جواب دے گا۔
محکمہ سپیشل ایجوکیشن کا وقفہ سوالات وقت کم ہونے کے باعث ملتوی کیا گیا تھا، اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2025 منظور کروایا جائے گا۔
اجلاس میں دی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025 ، نوٹریز (ترمیمی) بل 2025 ، صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل منظور کروایا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل 2025 منظور کروایا جائے گا، امن و امان پر عام بحث کا آغاز کیا جائے گا۔
اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 کے رولز آف پروسیجر کے رول 113-A کے تحت فوری اہمیت کے معاملات کو اٹھائیں گے۔