اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعفر ایکسپریس پر حملے کے باعث بھارتی میڈیا جھوٹے اور بے بنیاد پراپیگنڈے میں مصروف رہا۔
بغیر تصدیق معلومات پھیلانا بھارتی میڈیا کا پرانا وطیرہ بن گیا، بھارتی ذرائع ابلاغ پر مسلسل من گھڑت اور جھوٹا پراپیگنڈے کا پرچار رہا، بھارتی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ’’را اور عالمی کالعدم تنظیم بی ایل اے‘‘ کے پیغامات پھیلا رہے ہیں۔
جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبر کالعدم تنظیم بی ایل اے کے اکاؤنٹ سے بریک ہوئی جسے بھارتی اکاؤنٹس نے پھیلایا، بھارتی چینل اے آئی سے بنی ویڈیوز، تصاویر اور پرانی ویڈیوز کا سہارا لے کر پراپیگنڈا کر رہے ہیں، مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پراپیگنڈے کا حصہ ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے پاکستان مخالف طاغوتی قوتیں اپنے ہی ملک کی منفی تصویر کشی کر رہی ہیں۔