کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے ہولی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت نے ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے محکموں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کے لیے 13 مارچ اور 14 مارچ کو تعطیل ہوگی۔