شہر کراچی کو نظر لگ گئی، پانی، گیس، بجلی ناپید ہو چکی: گورنر سندھ

Published On 10 March,2025 06:39 am

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر کراچی کو نظر لگ گئی ہے، پانی، گیس اوربجلی ناپید ہو چکی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بل آرہے ہیں اور بجلی، گیس نہیں آرہی تو کیا آواز نہ اٹھائیں؟ اگر روزگار نہیں مل رہا، روڈ، راستے نہیں بن رہے تو کیا کریں۔

کامران ٹیسوری کامزید کہنا تھاکہ میں پیپلز پارٹی کے خلاف یا وزیر کے خلاف کوئی تنقید نہیں کر رہا، جب تک عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو ہم ساتھ کھڑے رہیں گے، شہر میں بے دردی سے لوگوں کو ڈمپر کچل رہے ہیں۔