معاشی ترقی کیلئے جدید تحقیق کو عملی میدان میں لانا ہوگا: وزیراعلیٰ سندھ

Published On 07 March,2025 01:40 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں ملکی پیداوار کو بڑھانا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی لانچ پیڈ سافٹ لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی پیداوار بڑھنے سے معیشت مستحکم اور ہمارا مستقبل محفوظ ہوگا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، معاشی ترقی کیلئے جدید تحقیق کو عملی میدان میں لانا ہوگا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ چیلنجز ہی نئی اختراعات کو جنم دیتے ہیں، ایف پی سی سی آئی لانچ پیڈ کا افتتاح ایک تاریخی سنگ میل ہے۔