پشاور:(دنیا نیوز) سندھ حکومت کے تعاون سے ہلال احمر نے رمضان پیکیج کرم روانہ کردیا۔
چار سو ساٹھ خاندانوں کے لیئے رمضان پیکیج کی پہلی کھیپ اپر پاڑہ چنار روانہ ہوئی، تین سو چالیس خاندانوں کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ کل روانہ ہوگی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ لوئر پاڑہ چنار کے لئےسیکورٹی کلیئرنس کے بعد امدادی اشیا متاثرین تک پہنچائی جائے گی۔