کراچی میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

Published On 10 March,2025 01:37 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا گیا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے 15 رمضان سے بس سروس رات 1 بجے تک چلائی جائے گی، ٹائم میں توسیع کا فیصلہ عوام کو بہتر اور سہولت بخش سفری آپشن فراہم کرنے کیلئے کیا گیا، حکومت سندھ کراچی کے شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ شہر قائد کے عوام پیپلز بس سروس کی توسیع شدہ اوقات کی سروس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔