پیپلزپارٹی چاہتی ہے سندھ کے پانی کی ایک بوند بھی ہم سے کوئی نہ چھینے: شرجیل میمن

Published On 08 March,2025 02:34 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی چولستان والے کینالز کی مخالفت کرتی ہے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی صوبے کی خوشحالی پر اعتراض نہیں، پیپلزپارٹی چاہتی ہے سندھ کے پانی کی ایک بوند بھی ہم سے کوئی نہ چھینے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بہت قربانیاں دی ہیں، وزارتیں ملنی چاہئیں، دعا ہے بانی پی ٹی آئی جیل سے نکلیں تو ملک اور اداروں کے خلاف سازشیں بند کردیں، بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آ ئیں تو ملک کو ترقی دینے کی سوچ رکھ کر آئیں۔