شہر قائد کی روشنیاں ماند پڑ گئی تھیں، گورنر ہاؤس نے بحال کر دیں: کامران ٹیسوری

Published On 08 March,2025 12:49 am

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر قائد کی روشنیاں ماند پڑ گئی تھیں، گورنرہاؤس نے روشنیاں بحال کر دیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اتحاد رمضان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشنی کے شہر میں روزگار کے بھی وسیع مواقع بڑھیں گے، روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے میری ٹیم شب و روز کوشاں ہے، اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں دعائیں سنتا ہے، قوم ملک کی ترقی کے لئے دعائیں کرے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس میں 50 ہزار بچے آئی ٹی کے جدید کورسز بالکل مفت کررہے ہیں، مستحقین میں راشن بیگز تقسیم اور نوجوانوں کو لیپ ٹاپس بھی دیئے جا رہے ہیں، نئے وزراء حلف اٹھا چکے، اللہ انہیں عوام کی خدمت کی توفیق دے۔