لندن: (دنیا نیوز) پاکستانی طالبعلم حمزہ ہارون کنگسٹن یونیورسٹی لندن کے صدر منتخب ہوگئے۔
حمزہ ہارون کی تاریخی جیت پر طلبہ نے جشن منایا، حمزہ ہارون نے کہا کہ یہ فتح قیادت، خدمت اور اصولی مؤقف کی جیت ہے، قیادت پہچان کے لئے نہیں، ذمہ داری کے لئے ہونی چاہئے۔
پاکستانی طالبعلم کی کامیابی برطانیہ میں طلبہ کی قیادت میں نیا سنگ میل ثابت ہوئی، کنگسٹن یونیورسٹی میں تاریخی لمحات نے سب کے دل موہ لئے۔