اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرائط پر بات چیت نہیں ہوتی، مذاکرات ذات سے ہٹ کر اور پاکستان کے مفاد میں ہونے چاہئیں، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن والے ایوان کو غیر قانونی کہتے ہیں، ایوان اگر جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیرقانونی نہیں؟
ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو عوام کے مسائل کی فکر نہیں، اپوزیشن کو بات کرنے کا جتنا موقع دیتا ہوں وہ اتنی ہی مجھ پر تنقید کرتے ہیں، اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کیلئے کوئی نام نہیں دیئے، پارلیمنٹری افیئرز کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔