اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔