وزیراعظم نے جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر کو امدادی چیک دے دیا

Published On 13 March,2025 04:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیر اعظم شہباز شریف نے امدادی چیک سے نواز دیا۔

وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا، ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر مختلف نیوز چینلز پر چلائی گئی تھی جس کے بعدوزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلایا تھا۔

محمد ریاض کا کہنا ہے کہ نیوز چینلز کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری آواز اعلیٰ حکام تک پہنچائی۔

یاد رہے کہ قومی فٹبالر محمد ریاض 2018 میں ایتھلیٹس کھیلوں پر پابندی کے بعد سے مایوس ہو کر ہنگو بازار میں جلیبیاں بیچنے کا کاروبار کر رہے ہیں۔