راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 3 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تور درہ میں آپریشن کیا، کارروائی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔