سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: علیمہ خان سمیت 17 افراد کی دوبارہ جے آئی ٹی طلبی

Published On 20 March,2025 01:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کیا ہے، جن سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے سوال جواب کئے جائیں گے، ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

جے آئی ٹی کی جانب سے جن افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہراورعون عباس شامل ہیں۔

علاوہ ازیں محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم خان، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی اور محمد نعمان افضل کو بھی طلبی کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، طلبی کے نوٹسز جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی جاری کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 مارچ کو جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو بھی دوبارہ طلب کیا ہے جبکہ 19 مارچ کو علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکی ہیں۔

جے آئی ٹی ان افراد سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے، جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016ء کے سیکشن کے تحت تشکیل دی گئی ہے، وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں۔