اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کی تحقیقات کے سلسلے میں علیمہ خان دوسرے نوٹس پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئیں۔
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے علیمہ خان سے بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات کئے، علیمہ خان نے جواب دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس بیرون ملک سے آپریٹ ہوتے ہیں، صرف پارٹی پالیسی کو ہی پروموٹ کیا جاتا ہے۔
جے آئی ٹی نے علیمہ خان سے 2 گھنٹے تک سوال کئے۔