راولپنڈی: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کی عبوری ضمانت عدم حاضری پر خارج کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے راولپنڈی میں تھانہ صدر حسن ابدال کے 2 مقدمات میں رہنما عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، رہنما پی ٹی آئی عدالت پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان بھی عدالت میں نہیں آئے۔
جس پر عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عدم حاضری پر عبوری ضمانت خارج کر دی۔
واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمات درج ہیں۔
دریں اثناء پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور مشال یوسفزئی کے وکیل نے دلائل کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا جس پر عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ایڈووکیٹ فیصل ملک سے 22 مارچ کو دلائل طلب کر لئے۔