بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں کے تمام مقدمات کل سماعت کیلئے مقرر

Published On 19 March,2025 04:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں کے تمام مقدمات کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئے۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سماعت کرے گا، ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر عمران اور ہم دہشتگرد ہیں تو پھر بات ختم ہوگئی ہے: فواد چودھری

مشال یوسفزئی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کیس بھی مقرر کردہ کیسز میں شامل ہے۔