اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ افغانستان سےجنگ لڑ کر پاکستان کو کچھ نہیں ملےگا۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس کا کہنا تھا کہ ہم نےافغانستان کوکیوں دشمن بنایا؟ افغانیوں کو نکالنے سے پہلے کوئی طریقہ کار طے کرنا چاہیے تھا۔
افغانستان سے جنگ لڑ کر پاکستان کو کچھ نہیں ملےگا، نگران حکومت کا کام الیکشن کرانا تھا افغانیوں کو نکالنا نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کوافغانستان سے بات کرنی چاہیے تھی، حکومت ہمسایہ ملک سے متعلق اچھے فیصلے نہیں کر رہی ہے۔