آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں بارش، برفباری، بالائی علاقوں میں سردی بڑھنے لگی

Published On 27 March,2025 01:40 am

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر اور دیگر مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور برفباری سے بالائی علاقوں میں سردی بڑھنے لگی۔

وادی نیلم میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور برفباری ہوئی، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا، استور میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہونے سے موسم سرد ہوگیا۔

پشاور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی، شہر اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، میانوالی،عیسیٰ خیل، خٹک بیلٹ اور گردونواح میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔