آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، برفباری، موسم مزید سرد

Published On 29 March,2025 01:49 am

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہونے سے موسم سرد ہوگیا۔

وادی لیپا اور وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری ہوئی، بارشوں سے شاہراہ قراقرم کوہستان اور دیامر میں متعدد مقامات پر بند ہوگئی، مری اور گلیات میں شدید سردی پڑی، چھانگلہ گلی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا۔

اپر چترال میں 3 روز بعد بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا، بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے متعدد مقامات پر سڑکیں بند ہوگئیں۔