کراچی: تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، میاں بیوی جاں بحق، بچی زخمی

Published On 30 March,2025 12:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقےمائی کولاچی ریلوے پھاٹک کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ 2 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی اور شاپنگ کیلئے جا رہے تھے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 62 سالہ عبدالستار اور 50 سالہ آمنے کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ کار کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، بعدازاں فرار کار ڈرائیکور حسام کو جناح ہسپتال سے حرات میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔