ملتان: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم سب متحد ہیں۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل میں بہت سے معاملات زیر بحث آئے، افواج، سکیورٹی ادارے آپ کے کل کیلئے اپنا آج قربان کر رہے ہیں، تمام سیاسی پارٹیوں کو ملک کی ترقی،استحکام،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے یکجا ہونا پڑے گا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ مظلوم کشمیری فلسطینی عوام کے لئے دعاگو ہیں، نہروں کے مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔