اسلام آباد:(دنیا نیوز)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ خصوصی سہولت کا حامل پہلا پاکستانی ایئرپورٹ بن گیا جہاں نفسیاتی مسائل کے شکار مسافروں کو خصوصی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔
سی او اوایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے سہولت کے بارے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان ویژیبل ڈس ایبلٹیز کے حامل افراد کو ہوائی اڈے آمد پر خصوصی سن فلاور ربن جاری کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سن فلاور لینڈ یارڈ کے حامل مسافروں کو ہر کاؤنٹر پر ترجیحی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں، آٹزم سمیت دیگر نفسیاتی عوارض کے حامل بچے سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔
آفتاب گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایئر لائنز کو خصوصی سہولت بارے آگاہ کر دیا گیا ہے۔