منسک: (دنیا نیوز) بیلا روس کے صدر نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
بیلا روس کے صدر کے دیئے گئے عشائیہ میں وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی، صدرالیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کیلئے گرمجوشی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر بیلا روس کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے وزیراعظم شہبازشریف کے منسک پہنچنے پر بیلاروس کے وزیراعظم نے پرتپاک استقبال کیا تھا، وزیراعظم نے منسک کے وکٹری اسکوائر کا دورہ کرکے یادگار پر پھول رکھے تھے۔