سرگودھا: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق، 3 شدید زخمی

Published On 12 April,2025 01:11 am

سرگودھا: (دنیا نیوز) سبزی منڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ہونے سے دو نوجوان جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر شعیب اور بابر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ میں 15 سالہ ضامن عباس، 8 سالہ جان عباس اور 25 سالہ محمد جہانزیب شدید زخمی ہو گئے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔