سرگودھا(دنیا نیوز) بجلی کا بل زیادہ آنے پر شہری نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے اہلکار کی پٹائی کرتے ہوئے لاتوں اور گھونسوں سے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق سرگودھا کے قصبہ میلہ میں فیسکو اہلکار ایک شخص کے گھر بجلی کا بل دینے گیا ، جہاں زائد بل بجھوانے کی پاداش میں شہری نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
صارف نے فیسکو اہلکار سے استفسار کیا تھا کہ بجلی کا بل اتنا زیادہ کیوں آیا ہے، جس پر دونوں کے درمیاں کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی اور طیش میں آکر شہری نے فیسکو اہلکار کی پٹائی کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی فیسکو اہلکار کی درخواست پر شہری کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔