سرگودھا: پولیس نے اسلحہ سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

Published On 19 March,2023 07:01 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) پولیس نے اسلحہ سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، ملزمان جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی میں اسلحہ کو بڑے شہروں میں سپلائی کیلئے لے جا رہے تھے۔

آر پی او شارق کمال صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے کارروائی کے دوران 21 جدید رائفلز، 4 کلاشنکوف، 5 ڈریگن گنز، 94 پسٹلز، 350 میگزینز، 55 سپیئر پارٹس اور 40 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اسلحہ کسی بڑی تخریبی کارروائی میں استعمال ہو سکتا تھا، پولیس نے بروقت کارروائی سے ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا، پولیس کی تمام ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا جائے گا۔

Advertisement