چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے: فیصل کریم کنڈی

Published On 12 April,2025 05:29 pm

پشاور:(دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے ۔

چشمہ لفٹ کینال منصوبہ سے متعلق فیصل کریم کنڈی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے،چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق کو سندھ کی آواز سننی چاہیے، ہم نہیں چاہتے سڑکوں پر مسائل حل کریں: فیصل کنڈی

انہوں نے کہا کہ رواں سال جون میں چشمہ لفٹ کنال پر عملی کام کا آغاز ہو جائے گا، چشمہ لفٹ کنال سے ڈی آئی خان کی زمینیں سیراب اور صوبہ میں سرسبز انقلاب آئے گا۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، چئیرمین واپڈا کا شکر گزار ہوں، ماضی کی حکومتوں نے چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کے نام پر ڈی آئی خان کے عوام کا مذاق بنایا جبکہ پیپلز پارٹی وعدوں کو تکمیل تک پہنچانے جا رہے ہیں۔