منفی پروپیگنڈا:جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنما دوبارہ طلب کر لیے

Published On 13 April,2025 09:16 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)سوشل میڈیا پر ریاست مخالف منفی پروپیگنڈا پر جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا ایک بار پھر طلب کر لیا۔

 ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم،فرخ حبیب،حماد اظہر،عالیہ حمزہ اورمحمد کامران کو نوٹسز جاری کیے ، جے آئی ٹی نے نوٹسز پی ٹی آئی سیکرٹریٹ اور گھروں کو پتہ پر ارسال کر دیئے۔

یاد رہے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے کل صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔