اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں ہے۔
پروگرام’ٹونائٹ ودثمرعباس‘میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ سواتی صاحب جو کوشش کر رہے ہیں اس پر میری رائے ہے کہ یہ معاملہ عوامی بحث کا حصہ نہ بنے، وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں وہ جو کریں گے پارٹی کی ڈومین میں رہ کرکریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کے متلاشی نہیں ہے، ہم آئین وقانون کے مطابق ریاست سے ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کو ڈیل کرنی ہوتی تو وہ 2 سال جیل میں نہ رہتے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں میں بھی بانی پی ٹی آئی کو آفرز ہوئی ہیں، ہمارے راستے کھلے ہوئے ہیں، ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں، ہم نے کبھی مذاکرات کیلئے دروزے بند نہیں کیے۔
ایک اور سوال کے جواب میں رؤف حسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں، مختلف رائے ضرورہ ہیں، مولانافضل الرحمان کی حمایت سے متعلق 15 تاریخ کا وقت ہے، مولانا فضل الرحمان ساتھ نہ ہوئے تب بھی ہماری تحریک شروع ہو جائے گی۔