لاہور: (محمد اشفاق) جسٹس علی باقر نجفی کے سپریم کورٹ کا جج بننے کے بعد لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی۔
جسٹس فیصل زمان خان انتظامی کمیٹی کا حصہ بن گئے، لاہورہائیکورٹ کے ججز کی انتظامی کمیٹی 7 ممبران پر مشتمل ہوتی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم انتظامی کمیٹی کی سربراہ برقرار ہیں۔
سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شہباز رضوی کمیٹی کے ممبر مقرر ہیں، اب جسٹس فیصل زمان خان بھی انتظامی کمیٹی کا حصہ بن گئے۔
لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 44 رہ گئی اور مجموعی طور پر ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 16 ہوگئی۔