اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ ہمارے حاجی وی وی آئی پی کی طرح حج کریں گے کیونکہ سعودی حکام کی طرف سے مساوی انتظامات ہیں۔
سالانہ حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کمرشل وزارت نہیں ہے، ہمارا مقصد نظریہ پاکستان و اسلام ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بھی ہم کوئی کمی کوتاہی نہیں برتیں گے، جو بھی کچھ ہوا ہے اس میں سعودی حکام نہیں پاکستان کی کوتاہی ہے۔
سردار یوسف نے کہا کہ جس جس مد میں پورٹل کے ذریعے جو پیسہ گیا ہے وہ ضائع نہیں ہوگا، سعودیہ میں پاکستانی سفیر نے بھی یقین دلایا ہے کہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزیراعظم نے جو کمیٹی بنائی ہے اس کی رپورٹ جمع ہوچکی ہے، کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں جو ہدایات ہوں گی ان پر عمل کریں گے۔