سندھ تو دور کی بات عمرایوب بانی پی ٹی آئی سے ہی سچےنہیں: شرجیل انعام میمن

Published On 29 April,2025 11:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ تو دور کی بات عمرایوب بانی پی ٹی آئی سے ہی سچے نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے بیان پر سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مختلف اوقات پر عمر ایوب پارٹی اور وفاداریاں بدلتے رہتے ہیں، عمر ایوب اب پی ٹی آئی میں اپنا گروپ بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ ملک کو آئین،ایٹمی قوت، میزائل ٹیکنالوجی اور دنیا میں شناخت پیپلزپارٹی نے دی۔