کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے بھارت کو پہلگام حملے کی غیر جانبدار انکوائری کی پیشکش کردی۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غیرملکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، بھارت کا ان کی سر زمین پر ہونے والے ہر حملے کا بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگانا غلط ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، بھارت کی جانب سے ایک بوند پانی بھی روکا گیا تو اسے اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔