اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پانی بند ہوا تو پہلا حملہ پاکستان کرے گا، ہم بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے دفاع کیلئے ہم سب یکجا ہیں، وزیراعظم کے پاس موقع ہے، پی ٹی آئی سمیت سب کو ایک جگہ بٹھائیں، وزیراعظم اے پی سی بلائیں۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اگر جنگ ہوئی تو یہ پاک بھارت نہیں خطے کی جنگ ہوگی، عسکری قیادت ملکی دفاع کیلئے پرعزم ہے۔