کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

Published On 01 May,2025 10:39 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہیں، دن کے اوقات میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب آج سے 5 مئی تک سندھ کے کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اندرون سندھ میں کل سے گرمی میں کمی متوقع ہے۔