پنجاب بھر میں آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان

Published On 03 May,2025 01:37 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر میں آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔

گوجرانوالہ اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔

بلوچستان میں بھی بادل خوب برسے، بارکھان اور مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔