اسرائیل اور بھارت ریاستی دہشتگردی کے مجرم ہیں: مفتی منیب الرحمٰن

Published On 04 May,2025 08:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل ریاستی دہشت گردی کے مجرم ہیں ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔

اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی مارچ و ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ ملک کی بحری، بری اور فضائی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، بھارتی جیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی آبی جارحیت قبول نہیں ہے، بھارتی وزیرِ اعظم کے جنگی جنون کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔