ساہیوال: (دنیا نیوز) کھیل کے دوران ڈرم میں چھپے دو کمسن بہن بھائی دم گُھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ ساہیوال کے نواحی گاؤں 60 فائیو ایل میں پیش آیا جہاں دونوں بہن بھائی گھر میں کھیل کے دوران آٹے والے ڈرم میں چھپے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق آٹے کے ڈرم کا ڈھکن بند ہونے سے دونوں بہن بھائی دم گھٹنے سے جانبحق ہوگئے ، کافی دیر تلاش کے بعد بچوں کی نعشوں کو ڈرم سے نکالا گیا۔
پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد بچوں کی نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔