اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا قافلہ مری کے قریب حادثے کا شکار، 5 افراد زخمی ہو گئے۔
وفاقی وزیر امیر مقام حادثے میں محفوظ رہے، زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ مری منتقل کر دیا گیا، حادثے کے بعد امیر مقام نے زخمیوں کی عیادت، مکمل علاج کی ہدایت کر دی۔
امیر مقام نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے جان کا کوئی نقصان نہیں ہوا، زخمی ساتھیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں۔
واضح رہے کہ امیر مقام کے قافلے کو حادثہ آزاد کشمیر کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد واپسی پر پیش آیا۔