راوی روڈ سلنڈر دھماکہ میں تین بچے اور دو خواتین جاں بحق

Published On 30 April,2025 04:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) راوی روڈ سلنڈر دھماکہ میں تین بچے اور دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نصرت، سمیعہ، زینب، ابراہیم، فریال کے نام سے ہوئی، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے۔

حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے، دو زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ایل پی جی سلنڈر کی دکان پیش آیا، سلنڈرز پھٹنے کے باعث قریبی دکانوں اور عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، سلنڈر پھٹنے کے باعث ایک رکشہ بھی متاثر ہوا۔

تین منزلہ گھر کے نچلے حصے میں سلنڈرز کی دکان بنائی گئی تھی، سلنڈر پھٹنے سے تین منزلہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق دو سگے بھائیوں نے سلنڈر اور سپیئر پارٹس کی دکان بنائی ہوئی تھی، دونوں کی فیملیز پہلی اور دوسری منزل پر رہائش پذیر تھیں۔