زیارت میں سامان سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 3 افراد جاں بحق

Published On 29 April,2025 05:29 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سامان سے بھرا ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ زیارت کے علاقے لوڈی کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گرا، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز ٹیم موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کا شکار ہونیوالا ٹرک ہرنائی سے زیارت جارہا تھا۔