کراچی: تیزرفتار گاڑی نے راہگیر خاتون کو کچل کر مار دیا

Published On 01 May,2025 03:30 am

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔

حادثہ ملیر ہالٹ پل کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، ضابطے کی کارروائی کیلئے خاتون کی لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا جبکہ متوفیہ راہگیر تھی جس کی عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے، فوری طور پر متوفیہ کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی۔