ہیڈ مرالہ: (دنیا نیوز) دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل کم ہونے لگے۔
ہیڈ مرالہ اتھارٹی نے بتایا کہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10ہزار 889 کیوسک ریکارڈ کی گئی، پانی کا اخراج 9 ہزار 200 کیوسک ہو گیا، جموں توی میں پانی کی آمد 2ہزار 400 کیوسک رہ گئی، مسلسل دو روز سے دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔
ہیڈ مرالہ اتھارٹی کے مطابق دو روز قبل ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 87 ہزار 282 کیوسک تھی۔