ملک میں اتحاد پیدا کرنا ہے تو بانی کو جیل سے باہر نکالنا ہوگا: شیخ وقاص اکرم

Published On 05 May,2025 05:50 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پشاور: (دنیا نیوز) ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر ملک میں اتحاد پیدا کرنا ہے تو بانی کو جیل سے باہر نکالنا ہوگا، دیکھنا ہوگا کہ آپ لوگوں کو ملک اہم ہے یا اپنی سیاست۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ امن ہماری ترجیح مگر اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، بانی کو موجودہ حالات میں قید رکھنا ملک دشمنی ہے، ایک طرف اتحاد کا پیغام، دوسری طرف ہمارے کارکنان کو تاحال گرفتار کیا جا رہا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فوری مطالبہ کرتی ہے، حقیقی قیادت ہی ملک کو متحد کرسکتی ہے، اگر یہ حقیقی نمائندے ہوتے تو خواجہ آصف والا بلنڈر نہ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ابھی نندن والا سبق یاد رکھے، فارم 47 والی حکومت پر قوم کو اعتماد نہیں ہے، ایسے نالائق خواجہ آصف کو ملک کا وزیر دفاع بنایا گیا ہے، خواجہ آصف کہہ رہا ہے کہ 30 سال سے گند ہم امریکیوں کو کہنے پر کر رہے ہیں، خواجہ آصف نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام بدنام کیا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف نے بھارت کو پاکستان کے خلاف چارج شیٹ بنا کر دیدی ہے، نوازشریف نے ممبئی حملوں کا پاکستان پر الزام لگایا تھا، نوازشریف کا بیان وطن دشمنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں دو دن کے اندر اے پی سی بلائی گئی، جس ملک پر جھوٹا الزام لگایا یہاں کوئی اے پی سی نہیں ہوئی، اتنے دن گزر جانے کے بعد وزیر نے بریفنگ دی یہ ان کی سنجیدگی کا عالم ہے، بریفنگ میں سارے فارم 47 والے بٹھائے ہوئے تھے، یہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ اے پی سی بلائی جائے اور بانی کو بلایا جائے، امریکا نے نریندر مودی پر مسلمانوں کا قتل عام کرنے پر ویزے کی پابندی لگائی تھی، نوازشریف نے ہزاروں مسلمانوں کے قاتل کو بغیر ویزے کے شادی پر بلایا تھا، جندال کے یار پاکستان کے محافظ نہیں ہوسکتے۔




Recommended Articles