لاہور:(دنیا نیوز) چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرمشعال ملک نے کہا ہے کہ جنگی حالات کےباوجود حکومت نے مشترکہ سیشن نہیں بلایا گیا۔
صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ تمام سیاست دان اکٹھےہوجائیں، سیاست دان ہوش کےناخن لیں، نہتےکشمیریوں پرمظالم کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن پورے علاقے کوبنجربنانا چاہتا ہے، ملک میں جنگی حالات کے باوجود حکومت نے مشترکہ سیشن نہیں بلایا۔
چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر کامزید کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کرسکتا، بھارت ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے، اقوام متحدہ میں جانا چاہیے، بھارت نےپہلگام کا ڈرامہ رچایا، پاکستان اوربھارت کےدرمیان اصل مسئلہ کشمیرہے۔