کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر 3بجے ہوگا۔
اجلاس میں جعفر آباد میں نئی تحصیل بنام حفیظ آباد کے قیام کے لئے فوری اقدامات اٹھا نے سے متعلق قرار داد، زرعی سولر آئزیشن اور بجلی چوری کی روک تھا م کا مسودہ قانون مصدرہ 2025پیش کیا جائےگا۔
اسی طرح اجلاس میں اکاونٹس آف ایگز یکٹو انجینئر،پبلک ہیلتھ انجینئر، گوادر،مدپی او ایل،مرمت اور دیکھ بھال،حکومت بلوچستان مالی سال2018-19تا2020-21آڈٹ رپورٹ سال 2022-23ایوان میں پیش کی جائے گی۔
علاوہ ازیں سیشن کے دوران محکمہ زراعت اور محکمہ بہبود آبادی سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دیئے جائیں گے۔